جامشورو: مین پوری اور گٹکا فروخت کرنے والے 4 افراد گرفتار

صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مین پوری اور گٹکا فروخت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے مین پوری اور گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبے میں مین پوری، گٹگا اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کی تیاری اور فروخت پر پابندی ہے تاہم اس کے باوجود بعض مقامات پر ان اشیاء کی فروخت کی جاری ہے۔

مزید خبریں :