Time 07 مارچ ، 2018
پاکستان

شاہ زیب قتل کیس: جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

کراچی: جیل حکام نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔

ملیر کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کےملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی تو جیل حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سزا یافتہ ہے، اسے سیکیورٹی کے پیش نظر عدالت نہیں لایاجاسکتا۔

ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو 2013 میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، 27 دسمبر 2017 کو جعل سازی سے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پانچ سال گزرچکے ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، مقدمہ زیر التواء ہونے پر5 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اس کیس میں ضمانت پراور قتل کیس میں پابند سلاسل ہے۔

عدالت نے جیل حکام کو ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :