Time 10 مارچ ، 2018
پاکستان

صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی، 4 میں یرقان کی تصدیق

صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کی صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق ہوئی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق صوابی جیل میں موجود مرد و خواتین قیدیوں کی تعداد 640 ہے، جن میں سے 126 قیدیوں کے بخار، الٹی اور پیٹ کی خرابی کی شکایت پر خون کے نمونے لیے گئے تھے۔

ڈی ایچ کیو صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شکیل کے مطابق 126 میں سے 19 قیدیوں کے خون کے نمونوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے جبکہ 4 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور بی میں مبتلا ہیں۔ 

ایم ایس کے مطابق ایڈز اور یرقان سے متاثرہ افراد کے علاج کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ ان موذی بیماریوں سے جیل کے دوسرے قیدیوں کو بچایا جاسکے۔


مزید خبریں :