16 مارچ ، 2018
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
بلوچستان کے مختلاف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث کوئٹہ اور چمن میں بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ہے۔
ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں علاج و معالجے کی سہولتیں نہیں دی جارہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہےکہ حکومت نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیا توسخت احتجاج کریں گے اور مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔