16 مارچ ، 2018
بالی وڈ اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اداکار عرفان خان کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور ان کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری تھا۔
عرفان خان نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو ایک ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جیسے ہی ان کی بیماری کی تشخیص ہو گی تو انہیں آگاہ کریں گے۔
عرفان خان ٹوئٹر پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ انہیں نیورو اینڈوکرائن نامی ٹیومر کا سامنا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی لیکن دماغی کینسر کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید بھی کی۔
عرفان خان کے مطابق اس بیماری کا ان کے دماغ سے تعلق نہیں ہے جب کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔
نیورواینڈوکرائن کیا ہے؟
نیورواینڈوکرائن اس صورت میں ہوتا ہے جب نروس سیلز بنانے والے ہارمونز میں غیر معمولی ٹشوز کا اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے آنتوں، پھیپھڑوں اور لبلبہ میں بھی ٹیومر کا خدشہ لاحق ہو جاتا ہے۔