سوہائے علی کی فلم’موٹر سائیکل گرل‘ کی پہلی جھلک جاری

 سوہائے علی ابڑو—.انسٹاگرام فوٹو

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم 'موٹر سائیکل گرل' میں ان کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

اداکارہ کی آنے والی فلم پاکستان کی باہمت خاتون زینتھ عرفان کی سوانح حیات پر مبنی ہے ۔

زینتھ عرفان پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 21 برس کی عمر میں تن تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر طے کیا تھا۔

فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کے ہدایت کار عدنان سرور ہیں، جو سوانح حیات پر مبنی فلمیں بنانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، اس سے قبل وہ فلم 'شاہ' بھی بنا چکے ہیں۔

سوہائے نے اپنی فلم کی پہلی جھلک مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی اور فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی باقاعدہ اعلان کردیا۔


فلم آئندہ ماہ 20 اپریل کو ریلیز ہوگی جس میں سوہائے ایک بااختیار اور باہمت خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اس سے قبل سوہائے نے اپنے مداحوں سے  شوٹنگ کے دوران لی گئی چند تصاویر بھی شیئر کیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

Stealing frames #motorcyclegirl #behindthescenes

A post shared by Sohai Ali Abro (@sohaialiabroofficial) on


واضح رہے کہ سوہائے اس سے قبل فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ 

مزید خبریں :