کھیل
Time 22 مارچ ، 2018

کراچی تیار ہوجاؤ، ہم آرہے ہیں: ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام

فوٹو: فائل

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی تیار ہوجاؤ ہم آرہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کراچی اسٹیڈیم آئے اور آپ لوگ پیلی شرٹس پہن کر آئیں اور ہر طرف پیلی شرٹس ہی دکھائی دینی چاہیے۔

ڈیرن سیمی نے امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ کامیابی حاصل کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے  انشاءاللہ بھی کہا۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی پاکستان سے والہانہ محبت کے بعد شائقین انہیں سیمی خان کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔

ڈیرن سیمی وہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کی سب سے پہلے حامی بھری۔

مزید خبریں :