Time 25 مارچ ، 2018
کھیل

ڈیرن سیمی پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے پر جہاں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں پاکستان کی ثقافت کے رنگ میں بھی رنگ گئے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کُرتا پہنے ایک تصویر سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ثقافت کے لیے‘۔

ڈیرن سیمی کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی بے حد مقبول ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

ڈیرن سیمی اردو بولنا بھی سیکھ گئے اور انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ وہ بھی کراچی کی بریانی کے مداح ہیں۔

سیمی نے کہا کہ کراچی کی بریانی بیسٹ ہے، اسے کھا کر بہت مزہ آیا جب کہ انہوں نے کراچی کے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پی ایس ایل 3 کا فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا تھا کہ شائقین پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے محظوظ ہوں گے۔

مزید خبریں :