Time 29 مارچ ، 2018
کھیل

اسٹیون اسمتھ پریس کانفرنس کے دوران زارو قطار روتے رہے

— بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کے لیے معطل ہونے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ وطن واپس پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زارو قطار روتے رہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ لمبی لمبی آہیں بھرتے رہے اور زارو قطار روتے رہے جس پر پیچھے کھڑے ان کے والد نے ان کے کاندھے پر تھپکی دے کر انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔

اسٹیون اسمتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مجھے نوجوانوں کا کرکٹ جیسے عظیم گیم کو کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی بینکرافٹ ٹھوس چیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا تھا۔

اسمتھ کے والد پریس کانفرنس کے دوران انہیں تھپکی دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر بھی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فوری طور پر ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر کے دونوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید خبریں :