02 اپریل ، 2018
کراچی: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.31 فیصد رہی اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 3.78 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مارچ 2017 کے مقابلے میں مارچ 2018 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 3.25 فیصد رہی۔