پاکستان
Time 06 اپریل ، 2018

بھارت حق خودارادیت مانگنے والے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر بیان: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت مانگنے والے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے۔

رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ میں معصوم لوگوں پر گولیاں چلائیں اور بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے، ان واقعات میں 19 بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اعلان پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کے تحت احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت حق خودارادیت مانگنے والےکشمیریوں کو دباناچاہتا ہے، نہتےکشمیریوں پر مظالم کی حالیہ لہربھارتی بربریت کی نئی مثال ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی منظم ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں :