کھیل
Time 08 اپریل ، 2018

میرے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ ہوگا: ثانیہ مرزا

میرے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ ہوگا، ثانیہ مرزا—.انسٹاگرام فوٹو

پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوا فیسٹ کے زیراہتمام تقریب میں 'صنفی تعصب' سے متعلق سیشن میں ثانیہ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سماج کے صنفی امتیاز کے حوالے بات کی۔ 

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہم دو بہنیں ہیں ہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی اور ہمارے ہوتے ہوئے کبھی والدین کو بیٹے کی کمی محسوس نہیں ہوئی جب کہ اکثر رشتہ دار میرے والدین کو بیٹا پیدا کرنے کا کہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام  (surname) مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچے کا خاندانی نام کیا رکھیں گی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا۔  

Happy birthday @realshoaibmalik wish you love ,laughter and happiness always

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


ان کا کہنا تھا کہ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام ’مرزا ملک ‘ ہوگا ناکہ صرف’ ملک‘ جب کہ میرے شوہر بیٹی کے خواہشمند ہیں۔



مزید خبریں :