پاکستان
Time 17 اپریل ، 2018

'مشرف حکومت نے پاکستانی شہریوں کے بدلے امریکی ڈالر لیے'

مشرف حکومت نے پاکستانیوں کے بدلے امریکی ڈالر لیے—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نےکم و بیش 4 ہزار پاکستانی شہری دوسرے ملکوں کے حوالے کیے، جن میں سب سے زیادہ شہری امریکا کے حوالے کیے گئے۔

یہ انکشاف جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال، جو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین بھی ہیں، نے بتایا کہ مشرف حکومت نے پاکستانیوں کے بدلے امریکی ڈالر لیے۔

بریفنگ کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستانیوں کو دوسرے ممالک کے حوالے کرنے کی 'خفیہ کارروائی' میں سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ بھی شریک رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے قانون میں ایسی بے دخلی کے بارے میں کوئی شق نہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ سمیت کسی کی بھی جانب سے پرویز مشرف اور آفتاب شیرپاؤ کی ان کارروائیوں پر آواز اٹھائی گئی۔


مزید خبریں :