Time 19 اپریل ، 2018
کاروبار

پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں: ایف بی آر ذرائع

گزشتہ سال نان ٹیکس سگریٹ کی فروخت سے 130 ارب روپے خسارہ تھا، ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ایف بی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال سگریٹ پر ریونیو وصولی میں4.5 فی صداضافہ ہوا، سگریٹ پر ریونیو میں اضافہ تیسرے درجے کے ٹیکس سلیب سےہوا، تیسرے درجے کا ٹیکس سلیب جاری رکھنے سے سگریٹ پر ٹیکس چوری مزید کم ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال نان ٹیکس سگریٹ کی فروخت سے 130 ارب روپےخسارہ تھا، گزشتہ سال سگریٹ کے غیرقانونی کاروبار سے ایک ارب 63کروڑ سگریٹ پکڑے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان میں سالانہ 80 ارب سگریٹ فروخت ہورہے ہیں، 50 ارب سگریٹس پر ڈیوٹی ادا کی جارہی ہے جب کہ 30 ارب سگریٹس پر ڈیوٹی ادانہیں کی جا رہی۔

مزید خبریں :