Geo News
Geo News

Time 24 اپریل ، 2018
انٹرٹینمنٹ

فٹبال میچ کے دوران رنبیر، ابھیشیک نے 'کجرا رے' پر ڈانس کیوں کیا؟

رنبیر کپور اور ابھیشیک بچن نے حال ہی میں سنگاپور میں ایک چیریٹی فٹبال میچ کھیلا—۔فوٹو/ بشکریہ ریڈف ڈاٹ کام

شوبز اسٹارز چاہے کسی بھی ملک کے ہوں، جب بھی آپس میں ملتے ہیں تو کچھ حسین اور تفریح سے بھرپور پل ضرور مداحوں کے نام کر جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بالی وڈ اسٹارز رنبیر کپور اور ابھیشیک بچن نے بھی کیا اور ایک فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہی مشہور گانے 'کالا چشمہ' پر ایک دوسرے گانے 'کجرا رے' کے ڈانس اسٹیپ کر ڈالے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رنبیر اور ابھیشیک سنگاپور میں ایک چیریٹی فٹبال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے گراؤنڈ میں ہی ڈانس کا فیصلہ کیا، اب گانا تو چلایا گیا 'کالا چشمہ' لیکن مداحوں کو ڈانس اسٹیپ 'کجرا رے' کے دیکھنے کو ملے۔


جب ایک ٹوئٹر صارف نے اس حوالے سے سوال کیا تو ابھیشیک نے ہنستے ہوئے جواب دیا، 'رنبیر اور مجھے کالا چشمہ کے اسٹیپس نہیں آتے تھے، لہذا ہمیں جو آتا تھا، ہم نے وہی کر ڈالا۔'


اس موقع پر شوجت سرکار، ویوین سینا، دینو موریا، ارمان جین، کرن مہرا، کرن واہی اور چند دیگر ٹی وی اسٹارز بھی موجود تھے۔



مزید خبریں :