سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری

فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں — فوٹو/ فلم تشہیری پوسٹر 

بالی وڈ  اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات ان کے قریبی دوست راج کمار ہیرانی نے دی ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونی ہے لیکن مداحوں کو اس فلم کا ابھی سے شدت سے انتظار ہے۔

راج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری کیا جس نے مداحوں کا انتظار مزید بڑھا دیا ہے۔

ایک منٹ 25 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل فلم میں سنجے دت کی نوجوانی سے لے کر 50 سال تک کی زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں رنیبر کپور کو بہترین اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ بالکل سنجے دت سے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔ 

دوسری جانب فلم کے ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ اس کے نام کا تنازع بھی حل ہوگیا ہے ۔

اس سے قبل راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور کے درمیان نام کے حوالے سے سرد جنگ تھی لیکن اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور فلم کا نام ’سنجو‘ رکھ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :