24 اپریل ، 2018
پشاور: محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دینےکے مقدمے میں نیب خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو طلب کرلیا۔
نیب خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکڑاراضی 33 سالہ لیز پر دی تھی۔
محکمہ جنگلات کی اراضی قواعد کے برعکس سیمسن کمپنی کو دی گئی ۔
قواعد کے تحت ہوٹل کے لیے 5 ایکڑ اور چیئر لفٹ کے لیے 12 ایکڑ اراضی لیز پر دینا طے تھا۔
احتساب کمیشن اور وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے حکومت اور کمپنی کے درمیان معاہدے پراعتراض بھی کیا تھا۔