26 اپریل ، 2018
پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ بھرپور انداز میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں۔
عائزہ خان نے چھٹیوں کے لیے ترکی کے شہر استنبول کا انتخاب کیا جہاں سے وہ خوبصورت مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی مختلف تصاویر میں انہیں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرتے تو کبھی ڈنر کے دوران سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزار رہی ہیں جس کی تصویر بھی اداکارہ نے فینز سے شیئر کی۔
انہوں نے استنبول کے مختلف تاریخی مقامات کی سیر بھی کی، جن میں ہاگیا صوفیا میوزیم بھی شامل ہے۔
ہاگیا سوفیا میوزیم عیسائیوں کی عبادت گاہ تھی، جسے خلافت عثمانیہ کے دور میں مسجد کا درجہ دے دیا گیا اور بعدازاں اسے میوزیم بنا دیا گیا۔
عائزہ خان نے استنبول کی مقبول سلطان احمد مسجد کی تصاویر بھی مداحوں سے شیئر کیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’کوئی چاند رکھ میری شام پر‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے، جس میں وہ ایک ڈاکٹر کا کردار نبھائیں گی۔
اس ڈرامے میں عائزہ خان اور عمران عباس ایک بار پھر نظر آئیں گے، جنہوں نے گذشتہ برس جیو کے مقبول ڈرامہ سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔