Time 28 اپریل ، 2018
انٹرٹینمنٹ

یو یو ہنی سنگھ بھی سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کے دیوانے

یو یو ہنی سنگھ  نے سجاد علی کے نئے گانے کی تعریف ٹوئٹر پر کی—.فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

مقبول بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’سجاد علی کا ایک اور زبردست گانا، اس گانے کی شاعری سادہ لیکن اپنے اندر بہت گہرائی رکھتی ہے اور ساتھ میں آواز تو شاندار ہے ہی‘۔

یو یو ہنی سنگھ نے گانے میں سے اپنی پسندیدہ لائن ’زندگی میں پھر ہنسا نہیں‘ بھی لکھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اس گانے کو سنیں اور شیئر کریں۔

جس پر سجاد علی نے بھی یو یو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لائن ان کی بھی پسندیدہ ہے۔


پاکستان اور بھارت کے درمیان حکومتی سطح پر تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں اور محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سجاد علی کے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات ان کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔

ویڈیو میں نوعمری میں پروان چڑھنے والے جذبات کو دکھایا گیا ہے، جہاں ایک فریق دوسرے کی دوستی اور ہر بات شیئر کرنے کے انداز کو محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر اسے دل ٹوٹنے کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔



مزید خبریں :