30 اپریل ، 2018
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کی جانب سے پارٹی کی خواتین کے لیے استعمال کی گئی زبان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ان لوگوں نے خواتین کی توہین کی ہے جو ہماری ثقافت اور مذہب کے خلاف ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اتوار کے روز لاہور میں مینار پاکستان پر بڑی تعداد میں خواتین کی جانب سے شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
عمران کان نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور ان کے دیگر ساتھی شریف برادران کی خواتین کے بارے میں ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔