Time 01 مئی ، 2018
دنیا

سویڈن کی شہزادی کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف

سویڈن کی شہزادی کو ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد نوبیل انعام کی تقریب التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل/رائٹرز

سویڈن کی شہزادی وکٹوریا کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فرانسیسی فوٹو گرافر پر شہزادی وکٹوریا کو ادب کا نوبیل انعام دینے والی کمیٹی کی تقریب میں جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

سویڈش میڈیا کے مطابق فرانسیسی فوٹو گرافر نے 2006 میں ہونے والی تقریب کے دوران شہزادی وکٹوریا کے ساتھ شرمناک انداز اپنایا، شہزادی وکٹوریا کو چھونے والے شخص کا ہاتھ شاہی ملازمین نے جھٹک دیا تھا۔

شہزادی کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے والے فوٹر گرافر کی اہلیہ نوبیل اکیڈمی کی رکن ہے اور اس الزام کے بعد نوبیل انعام کی تقریب التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

سویڈش میڈیا کے مطابق شہزادی کو چھونے والے شخص پر 18 خواتین جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی فوٹو گرافر کے وکیل نے شہزادی وکٹوریا کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کو ساکھ تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :