05 مئی ، 2018
چھوٹی عید کے لئے تیار کی گئی بڑی فلم "وجود" کا دوسرا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس سے فلم بینوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
معروف اداکار جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "وجود" میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
ٹی وی اداکار دانش تیمور اس فلم میں پائلٹ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔
اگرچہ فلم کے پہلے ٹیزر کی طرح دوسرے ٹیزر میں بھی فلم کی کہانی واضح نہیں ہوتی مگر یہ ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے انتہائی خوبصورت جگہوں کا انتخاب کیا گیا۔
فلم کو رواں سال عیدالفطر پر ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔