Time 05 مئی ، 2018
پاکستان

کوئٹہ میں کوئلے کی دو کانیں بیٹھ گئیں، 18 کان کن جاں بحق

مارواڑ میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

کوئٹہ میں کوئلے کی دو کانیں بیٹھنے کے واقعات میں 18 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کان منہدم ہونے کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔

صدر کول مائنز لیبر یونین بخت نواب نے مارواڑ کوئلہ کان سے 16 کان کنوں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

بخت نواب نے بتایا کہ جاں بحق تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق کان کنوں کی میتیں آبائی علاقے بھجوانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

صدر کول مائنز لیبر یونین نے کہا کہ اسپین کاریز کوئلہ کان سے بھی 2 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور کان میں پھنسے 5 مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ مارواڑ میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔

مزید خبریں :