کھیل
Time 05 مئی ، 2018

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی ایتھلیٹس چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد قومی پرچم کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ محمد طلال/ٹوئٹر پیج

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی یتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 400 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس مقابلے میں پاکستان کی ٹیم معید بلوچ، حمزہ، وسیم اور رزاق پر مشتمل تھی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

مزید خبریں :