Geo News
Geo News

Time 07 مئی ، 2018
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریب 8 مئی کو ہوگی—۔ فوٹو: سونم کپور انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

انیل کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ پر سونم کپور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں معروف ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ رانی مکھر جی، ارجن کپور سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے بھی شرکت کی جب کہ کپور فیملی کی جانب سے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ 

سونم کپور نے مہندی کی تقریب میں لہنگا زیب تن کیا اور مہندی لگائے جانے کے موقع وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

























































































سونم کپور اور آنند آہوجا نے اس موقع پر رقص بھی کیا اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔



مزید خبریں :