08 مئی ، 2018
کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں ایک استانی نے بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر اپنی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق کوثر نیازی کالونی کی رہائشی 26 سالہ استانی نورین نے دو ماہ قبل 16 سالہ طالبہ رابعہ کا رشتہ اپنے بھائی کے لیے مانگا تھا لیکن رابعہ کے اہل خانہ کی جانب سے رشتہ دینے سے مسلسل انکار کیا جارہا تھا۔
گذشتہ روز استانی نے طالبہ کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔