بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی

ہمیش ریشمیا اور سونیا کپور اپنی شادی کے موقع پر—.فوٹو انسٹاگرام

معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اپنی قریبی دوست و اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش اور سونیا قریبی دوست ہیں اور اکثر وبیشتر تقاریب میں ایک ساتھ نظر آتے تھے۔

ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا اور شادی کی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

یہ شادی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی، جس میں اہل خانہ سمیت ہمیش کی پہلی اہلیہ سے ان کے صاحبزادے، سونیا کپور کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ کسی بالی وڈ اسٹار کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

Togetherness is bliss!

A post shared by Himesh Reshammiya (@realhimesh) on


بھارتی نیوز سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق ہمیش ریشمیا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنے تمام دوستوں کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے جس میں بالی وڈ کے تمام اسٹارز کو مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہمیش ریشمیا نے شادی کے 20 سال بعد اپنی اہلیہ کومل کو طلاق دے دی تھی۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، جنہوں نے شادی کو زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے بذریعہ انسٹاگرام مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔



اگر یہ کہا جائے کہ یہ بالی وڈ کا 'ویڈنگ سیزن' ہے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور بھی آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :