ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئیں

ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں—.فوٹو/ بشکریہ رائٹرز  

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں۔

اداکارہ کانز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ لوریئل پاکستان کی نمائندگی کریں گی جس میں وہ فیشن کے منفرد انداز کا انتخاب کریں گی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر کے بعد کانز پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج وہ کچھ نہیں کریں گی، صرف دھوپ سینکیں گی۔


ماہرہ خان 15 مئی کو کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، لیکن اس سے قبل وہ خوب سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی فرینچ ریویریا پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے فلورل پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح دلکش لگ رہی ہیں۔

فرینچ ریویریا بیچ پر ماہرہ خان کا دلکش پوز—.فوٹو/ بشکریہ رائٹرز  

واضح رہے کہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی مرتبہ شرکت کریں گی جس کے لیے سب ہی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کانز ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کریں گی۔

مزید خبریں :