Time 14 مئی ، 2018
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی فلم کا گانا بالی وڈ کا سب سے مقبول گیت بن گیا

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹر 

بالی وڈ میں 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے سلمان خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ’سواگ سے کرینگے سب کا سواگت‘ یو ٹیوب پر سب سے مقبول بالی وڈ گانے کا ویڈیو بن چکا ہے۔

اس گانے نے رنویر سنگھ کی فلم ’بے فکرے‘ کے گانے ’نشے سے چڑھ گئی‘ سے نمبر ون کا تاج چھینا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے میوزک ڈائریکٹر وشال اینڈ شیکھر ہیں اور دونوں فلمیں ”یش راج“ بینر کی ہیں۔

یو ٹیوب جب سے آیا ہے سب کی گنتی بتارہا ہے کہ کون کتنا دیکھا جارہا ہے کون کتنا مقبول ہے، سب کو صرف ایک ’کلک‘ سے پتا لگ جاتا ہے۔ یو ٹیو ب پرہٹس، لائیک اور ڈس لائیک سب کے سامنے ہوتے ہیں، اس میں محنت اور مقبولیت کے ساتھ چالاکی اور چالبازیاں بھی ہوتی ہیں لیکن جو گنتی سامنے ہے اس کا کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

سلمان اور کترینہ کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا گانے  ’سواگ سے کریں گے سب کا سواگت‘ 20 نومبر 2016 کو یو ٹیوب پر ریلیز ہوا یعنی صرف 175 دن میں اس گانے کو 42 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اس گانے کو روزانہ دیکھے جانے کی اوسط تقریباً 25 لاکھ ہے۔ 

اس گانے کو 20 لاکھ ’لائیکس‘ اور 2 لاکھ64 ہزار ’ڈس لائیکس‘ بھی ملے ہیں۔ اس گانے کو وشال اور نیہا بھاسن نے آواز دی تاہم صرف لائیکس کے حساب سے یہ گانا مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

یو ٹیوب پر مہینوں راج کرنے والی فلم ’بے فکرے‘ کا گانا  ’نشے سی چڑھ گئی‘ اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے اور اس گانے کو 573 دن میں تقریباً ساڑھے 42 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

اس گانے کو روانہ اوسطاََ ساڑھے 7 لاکھ بار دیکھایا سُناجاتا ہے جسے  ارجیت سنگھ ور کیرالیزا نے گایا تھا جب کہ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ لیکن اس کا میوزک کافی ہٹ ہوا تھا۔

یو ٹیوب پر تیسرا سب سے مقبول بالی وڈ گانا ایک غیر فلمی ویڈیو سانگ ہے جسے نیہا ککڑ اور ان کے بھائی ٹونی ککڑ نے گایا ہے۔”ملو نہ تم “ 27 جولائی 2016 کو ریلیز ہوا۔

صرف ’لائیکس‘ کے حساب سے یہ بالی وڈ کا اب تک کا سب سے مقبول گانا ہے جسے  25 لاکھ لائیکس ملے ہیں اور اس گانے کی اب تک کی ہٹس 42 کروڑ سے زیادہ ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر فلم بار بار دیکھو کا گانا ”کالا چشمہ“ اور بدری ناتھ کی دلہینا کا ٹائٹل سانگ ہے۔ ساتویں نمبر پر موجود ہے راحت فتح علی خان کا ویڈیو ’ملنا بھی ضروری تھا‘ اور اس گانے کو 8 جولائی 2014 میں ریلیز کیا گیا۔

اس گیت کو 1406 دن میں اب تک 39 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے اور اسے روزانہ دیکھے جانے کی اوسط 2 لاکھ 80 ہزار بنتی ہے۔

40 کروڑ کا ”بیئریئر“ توڑنے کے باوجود ابھی بالی وڈ کے گانے عالمی ریکارڈ سے بہت دور ہیں کیوں کہ اب تک کا سب سے مقبول گانا ” ڈیس پاسیٹو “ ہے۔

اسپینش زبان کے اس گانے کو اب تک دنیا بھر میں صرف 16 مہینوں میں 5 ارب سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :