فلسطینیوں کے احتجاج پر اسرائیلی بربریت کی تصویری جھلکیاں

اسرائیل کے قیام اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے احتجاج کیا

اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شریک ایک نوجوان لڑکے نے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھام رکھا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

صیہونی افواج نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری کر کے 40 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے علاوہ شیلنگ اور بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں 1700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

فلسیطینی مظاہرین اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
صیہونی افواج کی شلینگ سے بچنے والے فلسطینی مظاہرین میں ایک چھوٹی عمر کا بچہ بھی نظر آ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی 
فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر کی گئی بمباری کی تصویر۔ فوٹو: اے ایف پی
صیہونی افواج کی بمباری سے بچنے کے لیے خواتین بھی محفوظ مقام کی جانب بھاگ رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
فلسیطینی مظاہرین اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری کو دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی 
خواتین کی بڑی تعداد نے بھی صیہونی افواج کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ فوٹو: اے ایف پی
فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فائرنگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شریک خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو موٹر سائیکل پر امداد کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پیاا
اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شریک ایک فلسطینی شہری ٹائر جلا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک زخمی فلسطینی کو طبی امداد کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی کو طبی امداد کے لیے لیکر جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک معذور فلسیطینی شہری اسرائیلی افواج پر پتھراؤ کر رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی