16 مئی ، 2018
رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جلایا گیا 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ساجد اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے بستی امانت علی میں اپنے سسرال گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی۔
ساجد نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس کر متاثر ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا نوجوان کو قتل کیا گیا۔