16 مئی ، 2018
جاوید شیخ اور انیل کپور نے فلم ’وجود‘ اور ’ ریس 3‘ میں اسٹائل میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
64 سال کے پاکستانی اسٹار جاوید شیخ اور 62 سال کے بالی وڈ ستارے انیل کپور کے ٹشن نے فینز کے دل جیت لیے ہیں۔
ٹی وی پر کامیابی کے بعد جاوید شیخ نے 44 سال پہلے بطور ہیرو فلم ’دھماکہ‘ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اس وقت بھی جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں کام کر رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں جاوید شیخ نے سپر ہٹ ’رانگ نمبر‘ کا حاجی ابا اور ’نامعلوم افراد‘ میں شکیل بھائی کا کردار کرکے سب کے دل اور ایوارڈز جیتے ہیں۔
وہیں دوسری طرف سلمان خان کی موجودگی میں بھی فلم ’ریس تھری‘ کے ٹریلر میں انیل کپور کا اسٹائل زیادہ پسند کیا گیا ہے، دونوں اسٹارز نے اپنی اپنی عمر کے حساب سے کرداروں کو ڈھالا ہے۔
فلم ’وجود‘ میں جاوید شیخ کا دھواں اور لائٹر اور فلم ’ریس تھری‘ میں انیل کپور کا بندوق چلانا سب کو خوب پسند آرہا ہے۔