Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
16 مئی ، 2018

راحت فتح علی خان ’ پیغام امن‘ کے لیے لتا منگیشکر کا گیت گائیں گے

راحت فتح علی خان لتا منگیشکر کے گیت ’ اللہ تیرو نام‘ کو اپنی آواز دیں گے — فوٹو: 

معروف گلوکار راحت فتح علی خان پاکستان اور بھارت کے درمیان ’پیغام امن ‘ کے لیے بالی وڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کا گیت گائیں گے۔

گلوکارہ لتا منگیشکر نے 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ہم دونوں‘ کے لیے گیت ’اللہ تیرو نام‘ گایا تھا جو کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مشہور ہے۔

راحت فتح علی خان اب اس گیت کو اپنی آواز دیں گے جس میں ان کے ساتھ کلاسیکل موسیقاروں کا بینڈ ’ دی فیوژن پروجیکٹ‘ بھی شامل ہوگا۔

اس حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن صرف میری ہی نہیں اور بھی ان گنت لوگوں کی خواہش ہے جب کہ دونوں ممالک کی ثقافت تقریباً ایک جیسی ہے۔

لتا منگیشکر کے گیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارا پیغام اس سے بہتر اور مؤثر انداز میں عام ہو سکے گا جس کے باعث اس گیت کو چنا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM