19 مئی ، 2018
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے گیم شو ’دس کا دم‘ میں شریک خاتون کی مدد کرکے مثال قائم کردی۔
سلمان خان جاندار اداکاری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں لیکن وہ اپنی دریا کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور ساتھیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
سلمان خان ان دنوں اپنے نئے شو ’دس کا دم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں دوران شوٹنگ ایسا واقعہ پیش آیا جس سے وہ خود بھی پریشان ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون سلمان کے گیم شو میں شریک تھیں جہاں وہ سپراسٹار سے اپنی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔
بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شدید مالی مشکلات سے گزر رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ بچوں کو اسکول میں پڑھانے سے قاصر تھیں جب کہ وہ سلمان خان کے گیم شو میں شریک بھی اسی وجہ سے تھیں کہ وہ یہاں سے پیسے جیت کر بچوں کو تعلیم دلا سکیں۔
اس واقعے کے بعد سلو میاں نے ناصرف فوری طور پر خاتون کو طبی امداد پہنچائی بلکہ خاتون کی مالی مدد بھی کی اور فلاحی تنظیم کی جانب سے خاتون کے بچوں کی اسکول فیس دینے کا بھی اعلان کیا۔