Print Story
X
شاہی جوڑے کی شادی میں دنیا بھر سے 600 مہمانوں نے شرکت کی، شاہی محل کے باہر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے جمع ہوکر جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک باد دی
19 مئی ، 2018
برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے جب کہ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے پہنچیں، دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔
شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔