20 مئی ، 2018
کراچی: امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر بہن ڈاکٹر فوزیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بہن کی زندگی اور صحت سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام نےابھی تک کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن قیدیوں کے اسٹیٹس میں عافیہ صدیقی کا اسٹیٹس زندہ لکھا ہوا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ اگر کسی قیدی کا اسٹیٹس تبدیل کیا جتا ہے تو امریکی قوانین کے مطابق اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ہمارا پچھلے دو سالوں سے عافیہ سےکوئی رابطہ نہیں ہے، ہزار کوششوں کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فافیہ صدیقی سے خبروں کے بعد سے ہزاروں افراد نے بذریہ ایس ایم ایس، ای میل اور سوشل میڈیا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔