21 مئی ، 2018
سیالکوٹ: بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر صبح سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی جاری ہے جس کے دوران بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔