تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

فوزیہ قصوری نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔ فوٹو: فوزیہ قصوری ٹوئٹر پیج

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔

فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔

فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔

فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں لیکن 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔

فوزیہ قصوری نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے۔


















خیال رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

مزید خبریں :