’وقت آگیا ہے کہ تم جو چاہو قانونی طور پر کرسکتی ہو‘، شاہ رخ کا بیٹی کو پیغام

بیٹی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا— فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا 18 برس کی ہوگئیں۔

سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور بیٹی کی اٹھارویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری تصویر کے ساتھ پدرانہ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ تمام بیٹیوں کی طرح تمہیں بھی ایک دن اُڑ جانا ہے.

شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’اب قانونی لحاظ سے بھی وہ وقت آگیا ہے کہ جو تم کرنا چاہتی ہو کر سکتی ہو‘۔

سالگرہ کی شام شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی اپنی بیٹی سہانا کی تصویر شیئر کی۔

مزید خبریں :