28 مئی ، 2018
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام آج اپنی 5 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ایسے میں شاہ رخ اور گوری نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے انداز میں اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
شاہ رخ نے ابرام کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا 'میرا سن شائن آج 5 برس کا ہوگیا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ وہ 9 برس کا ہے، اگر آپ اس سے ملیں تو براہ مہربانی اسے یہ مت بتائیے گا۔'
ساتھ ہی شاہ رخ نے لکھا، 'بچوں کو اپنی موسیقی خود سننا چاہیے، اپنے گانے خود گانے چاہئیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے خوابوں پر خود یقین کرنا چاہیے اور ہاں اپنے پاپا کو ڈھیر سارا پیار بھی کرنا چاہیے۔'
شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے بھی اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر اس کی تصویر شیئر کرکے مبارکباد دی۔
شاہ رخ اور گوری خان کے 3 بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا بیٹا آریان، بیٹی سہانا اور سب سے چھوٹا بیٹا ابرام شامل ہے۔