30 مئی ، 2018
میٹھی عید کی بڑی فلم ’وجود‘ کا دوسرا گانا ریلیز ہوگیا۔
فلم کے گیت ’وجود ہے تو‘ کو دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز پر فلمایا گیا ہے جسے ساحر علی بگا اور نش اشعر نے گایا ہے۔
گیت کی موسیقی اور لوکیشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد کیا جارہا ہے جس کے بعد فلم کا انتظار اور بڑھا دیا ہے۔
فلم میں جاوید شیخ ، ندیم اور شاہد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکار آدتی سنگھ شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض جاوید شیخ نے سرانجام دیئے ہیں اور یہ فلم عید الفطر کے موقع پر نمایئش کے لیے پیش کی جائے گی۔