عید الفطر 2018 کے فیشن ٹرینڈز پر ایک نظر

بڑے ہوں یا بچے سب ہی فیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں—۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عید الفطر محض کچھ دن کی دوری پر ہے۔ یقیناً سب ہی اب عید کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے۔ ایک طرف جہاں خواتین ملبوسات سے لے کر گھر کی سجاوٹ اور آرائش کی فکر میں مصروف ہیں، وہیں مرد حضرات بھی اپنے لیے کُرتے، جوتے اور دیگر اشیاء کی خریداری کا سوچ رہے ہوں گے اور کافی لوگوں نے تو شاپنگ کر بھی لی ہوگی۔

بڑے ہوں یا بچے سب ہی فیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں، تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس برس کون سا فیشن 'اِن' ہوا ہے اور کسے 'آؤٹ' کردیا گیا ہے۔

اگر آپ نے ابھی تک عید کی شاپنگ نہیں کی تو اس سے آپ کو کچھ آئیڈیا تو ضرور ہوجائے گا۔

خواتین کے ملبوسات:

اس سال عید پر ڈیزائنرز کی جانب سے ملبوسات میں نئے فیشن کے اضافے کے بجائے روایتی ملبوسات کو دوبارہ ترجیح دی گئی ہے۔

عید الفطر کے لیے شارٹ شرٹس سے لے کر لمبی قمیضیں، کُرتیاں، نارمل لمبائی والی قمیضیں، فراک اور کافتان کے ساتھ سگریٹ پینٹس، ٹراؤزرز، پلازو، شلوار غرض سب ہی کچھ فیشن میں اِن ہے۔

کرزمہ اور زہرہ احمد عید کلیکشن—. فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

گزشتہ برس سے دوبارہ اِن ہونے والا غرارے کا فیشن اب تک جاری ہے، تاہم موسم گرما کی مناسبت سے اسے جارجٹ، بنارسی اور سِلک کے کپڑے کے علاوہ لان اور کاٹن کے کپڑوں میں بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

ماریہ بی عید کلیکشن—.فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

اس کے علاوہ ڈیزائنرز نے خواتین کے لیے شاندار لان کلیکشنز بھی متعارف کروائی ہیں، جس کے ساتھ سگریٹ پینٹس، پلازو اور سادہ ٹراؤزر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

زہرہ احمد عید کلیکشن—.فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

گزشتہ برس ایمبرائیڈڈ لان ملبوسات میں صرف بوٹ نیک کا ڈیزائن متعارف کروایا گیا تھا لیکن اس سال کافی ورائٹی سامنے آئی ہے، جن میں پلز بوٹ نیک اور چائنیز کالر پر فرل اسٹائل شامل ہے۔

مرد حضرات کے ملبوسات:

فیشن کے نت نئے انداز اب صرف خواتین کے لیے نہیں رہے بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی منفرد فیشن کے انداز متعارف ہو رہے ہیں۔

عید پر مرد حضرات کے کرتوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے اور انہی کی کلیکشن پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔

کرزمہ مینز ویئر عید کلیکشن —.فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

مردوں کے لیے اس سال زیادہ تر ٹیکسچر ایمبرائڈڈ کرتے اِن ہیں، ساتھ ہی سادہ کپڑے پر بنائے گئے شارٹ اور لانگ کرتے بھی پسند کیے جارہے ہیں، یعنی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی البتہ گزشتہ برس سے کرتوں پر مختلف پیٹرن ڈیزائنز کی حامل واسکوٹ کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے، جو اس سال بھی فیشن میں اِن ہے۔

عمران راجپوت عید کلیکشن—. فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ کرتوں پر اب سادہ یا بنارسی کپڑے کی واسکوٹ کے بجائے مخلتف کپڑوں سے تیار کی گئی واسکوٹ بھی پہنی جارہی ہیں۔

چپل:

گزشتہ برس خواتین کے لیے فلیٹ یعنی بغیر ہیل والی چپلوں کا فیشن اِن ہوا تھا جو اب تک جاری ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ خواتین لمبی ہیلز کو بھی پسند کر رہی ہیں، جن میں اینکل اسڑیپل ہیلز اور چنکی ہیلز شامل ہیں۔

سوما شوز عید کلیکشن—.فوٹو بشکریہ/انسٹاگرام

کھسوں کا روایتی فیشن تو ہر تہوار پر ہی اِن رہتا ہے، اس مرتبہ بھی سادہ سے لے کر کڑھائی والے اور کندن کھسے خواتین میں پسند کیے جارہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پیپ ٹوز شوز بھی فیشن میں کافی اِن ہیں۔

فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام—.

ہیلز کا فیشن زیادہ تر سگریٹ پینٹس کے ساتھ اِن ہے جب کہ کھسوں کو پلازو اور شلوار کے ساتھ پہننا پسند کیا جارہا ہے۔

جیولری:

ملبوسات کے ساتھ ساتھ جیولری میں بھی ہر قسم کے انداز کو پسند کیا جارہا ہے۔

کندن سے لے کر میٹل جیولری تک فیشن میں اِن ہے۔

بخاری ایسیسریز عید کلیکشن—. فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

 ایک خاص چیز 'ٹسلز' اور 'پوم پوم' ایئرنگز ہیں، جنہیں خواتین بہت پسند کر رہی ہیں۔

لباس سے ہم رنگ ٹسلز ایئر رنگز کانوں میں بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں—۔


پوم پوم ایئرنگز بھی خواتین میں بہت مقبول ہورہے ہیں—۔

علاوہ ازیں مختلف چوکر نیکلس بھی عام سے لے کر خاص ملبوسات کی زینت بن رہے ہیں۔

مزید خبریں :