بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ


پشاور: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن نور جہاں نے عام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں، ان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے، لیکن اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے، نور جہاں اس سے قبل کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔

پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی نور جہاں کی وجہ شہرت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن ہونا ہے۔

شاہ رخ کی تصاویر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات ان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔

شاہ رخ کی تصاویر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات نور جہاں کی زندگی کا سرمایہ ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ نور جہاں


نور جہاں کی شاہ رخ خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر—۔ فوٹو/ بشکریہ نور جہاں

جیو نیوز سے گفتگو میں شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نور جہاں نے بتایا کہ وہ پی کے 77 سے الیکشن لڑیں گی۔

نور جہاں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے کچھ ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے ٹکٹ نہیں مانگا اور وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا، 'جس طرح لوگ شاہ رخ خان کے فین ہیں، تو توقع ہے کہ لوگ مجھے بھی سپورٹ کریں گے'۔

فوٹو/ بشکریہ نور جہاں—۔

محلے والے بھی نور جہاں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

نور جہاں روایت سے ہٹ کر خدمت کی سیاست کرنے کے لیے پرعزم ہیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

نور جہاں کے علاقے میں رہائش پزیر ایک شخص جاوید نے بتایا کہ 'وہ ہر غمی خوشی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہیں، ہمیں جو بھی کام ہو تو یہ اس کے لیے آگے آگے ہوتی ہیں، اس لیے ہم انہیں سپورٹ کریں گے'۔

خیبر پختونخوا میں بھی آنے والے انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایسے میں نور جہاں کہتی ہیں کہ اگر وہ انتخاب جیت گئیں تو روایت سے ہٹ کر خدمت کی سیاست کریں گی۔

مزید خبریں :