Time 07 جون ، 2018
پاکستان

سپریم کورٹ: ڈاکٹر عافیہ سے متعلق پاکستانی سفارتخانے سے 3 روز میں رپورٹ طلب

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی: فوٹو / فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ سے متعلق پاکستانی سفارتخانے سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر عافیہ صدیقی کی بہن نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روز قبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ 3 دن میں بتائے ڈاکٹر عافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ افواہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی ہے۔

عدالت نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سفارتخانے سے رپورٹ آنے دیں عدالت اس سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟

مزید خبریں :