سلمان کی سابقہ محبوبہ کترینہ پر کروڑوں کی مہربانیاں

سلمان اپنی فلم ریس 3 کے بعد دبنگ ٹورکا آغاز کریں گے: فوٹو/ فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ اورقریبی دوست کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا۔ 

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کے فوری بعد سلو میاں امریکا کے لیے ’دبنگ ٹور‘ کا آغاز کریں گے۔

دبنگ خان کا ’ٹور‘ امریکا پر مشتمل ہے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ بھی ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں نے ’دبنگ ٹور‘ سے پہلے ہی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف پر مہربانیوں کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے اور انہیں سب اداکاراؤں میں سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین میں معاوضے کی وجہ سے دوڑ لگی ہوئی تھی لیکن یہاں بھی سلو میاں نے کترینہ کو فوقیت دی اور سب سے زیادہ معاوضے کا قرعہ فال اداکارہ کترینہ کیف کے نام نکلا جنہیں دبنگ خان کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ 12 کروڑ دیا جائے گا۔

ٹور منتظمین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف بڑی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں جس وجہ سے انہیں زیادہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔

اسی ٹور میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور سوناکشی سنہا کو 8 شوز کا معاوضہ 6 سے 8 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔ 

مزید خبریں :