Time 12 جون ، 2018
پاکستان

آصفہ بھٹو نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا

آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑیں گی — فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

ذائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری سندھ سے 2 نشستوں پر کامیان ہوئے تو انہیں ایک نشست سے دستبردار ہونا ہوگا اور آصفہ بھٹو پارٹی چیئرمین بلاول کی خالی کردہ نشست پر ہی ضمنی انتخابات لڑیں گی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دونوں نشستوں سے جیتنے پر لاڑکانہ کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گےجبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں اس لیے وہ لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

آصفہ بھٹو کو لیاری کا حلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :