سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچے۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو بدھ کی شب طیبعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گزشتہ رات اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا، پھر کلثوم نواز کو ایمرجنسی یونٹ سےآئی سی یو شفٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، بعد ازاں انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا تھا اور اب تک وہ وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں اور شریف خاندان کے افراد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

مزید خبریں :