Geo News
Geo News

Time 15 جون ، 2018
پاکستان

عید کے موقع پر صدر پاکستان کا قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان

صدر کے اعلان کے بعد اڈیالہ جیل سے 19 قیدی رہا: جیل سپرنٹنڈنٹ_ فوٹو/فائل

راولپنڈی: صدر پاکستان ممنون حسین نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق صدر مملکت کے اعلان کے بعد جیل سے 19 قیدی رہا اور 117 کی سزاؤں میں کمی کردی گئی ہے جب کہ مخیر حضرات کے تعاون سے جرمانہ ادا کرکے 41 غریب قیدی بھی رہا کروائے گئے۔