پریانکا، سلمان خان کے مدمقابل کام کے لیے بھاری معاوضہ لیں گی

— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  2 سال بعد بالی وڈ میں واپس کررہی ہیں جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کے لیے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔

پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں جنہوں نے اداکاری اور فلمسازی کے میدان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ان دنوں ڈرامہ سیریز کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پریانکا چوپڑا 2 سال بعد بالی وڈ میں فلم ’بھارت‘ سے واپسی کررہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فلم میں کام کرنے کے لیے 14 کروڑ بھارتی روپے کا بھاری معاوضہ طلب کیا تھا لیکن فلمسازوں کی جانب سے اتنا بھاری معاوضہ دینے سے انکار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبروں کے مطابق فلمسازوں نے اداکارہ سے ملاقات کی اور انہیں معاوضے میں کٹوتی کے لیے قائل کیا جس کے بعد اب وہ فلم کا معاوضہ 12 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گی۔

یاد رہے کہ فلم ’بھارت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر سر انجام دیں گے اور فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہوگی۔ 

مزید خبریں :