پاکستان

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ

بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان عید پر پشاوری بچھو چپل پہنیں گے— فوٹو: فائل

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے، مداح انہیں عید پر پشاوری بچھو چپل پہنے دیکھیں گے۔

بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان عید پر پشاوری بچھو چپل پہنیں گے۔ بچھوچپل میں خاص قسم کے چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے پہننے والا جب چلتا ہے تو چپل سے بچھوکی آواز نکلتی ہے۔

پشاور کے ایک کاریگر سلیم خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاؤں کا نمبر نو ہے،انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے ایک چپل تحفے کے طور پر بھیجی جس کے بعد اسے زرد رنگ کی بچھو چپل بنانے کا آڈر ملا جو تیار کرکے شاہ رخ کو بھیج دی گئی ہے۔

پشاور شاہ رخ خان کی جنم بھومی بھی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کے باسیوں کو بالی وڈ کنگ سے دلی لگاؤ ہے۔

نمکنڈی کا یہ چپل بنانے والا بھی ہر تہوار پر شاہ رخ خان کے لیے چپل تحفے میں بھیج کر اپنی محبت کا اظہارکرتا ہے۔

مزید خبریں :